AD Banner

{ads}

ہندی انگریزی میں قرآن لکھنا کیسا ہے ؟

ہندی انگریزی میں قرآن لکھنا کیسا ہے ؟ 

 مسئلہ :-  عربی کے علاوہ ہندی انگلش مراٹھی تیلگو ومختلف زبانوں میں قرآن شریف، لکھنا کیسا ہے؟

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

  عربی کے علاوہ دیگر مختلف زبانوں میں قرآن شریف لکھنا ناجائز وحرام ہے، اسی طرح ایک سوال کے جواب میں مفسر شہیر حکیمُ الْاُمَّت حضرتِ علامہ مفتی احمد یار خان علیہ الرحمہ فرماتے ہیں  ہندی یا انگریزی رسم یک الخط میں قرآن لکھنا تو صریح تحریف ہے (اور قراٰنِ پا ک کی تحریف حرام ہے ) کہ سین،  صاد،  ثاء میں اسی طرح ق اور ک میں ، ز۔ذ۔ظ میں فرق بالکل نہ ہوسکے گا ۔ مثلا ظاہر کے معنی ہیں ظاہِر اور زاہر کے معنی ہیں چمکدار یا ترو تازہ۔ اب اگر آپ نے انگریزی میںZahirلکھا تو کیسے معلوم ہو کہ ظاہر ہے یا زاہِر۔ اسی طرح تاہر اور  طاہر،  قدیر اور قادر، سامع اورسمیع عالم اور علیم میں کس طرح فرق رہے گا؟ غرضیکہ اَوصاف ا َلفاظ تو درکنار خود حروف ہی منقلب (یعنی تبدیل) ہو جا ئیں گے اور معنی ہی ختم(بحوالہ فتاویٰ  نعیمیہ صفحہ ۱۱۶)، واللہ اعلم بالصواب

۱۹ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی آزمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner