AD Banner

{ads}

امام سے قرأت میں غلطی ہوئی مقتدی نے لقمہ دیا بہرہ ہونے کی وجہ سے لقمہ نہ لیا تو کیا حکم ہے؟

 مسئلہ :- خالد جامع شرائط امام ہے مگر بہرہ ہے مقتدیوں  میں دوسرا کوئی ایسا نہیں جو امامت کروائے  خالد سے قراءت میں  ایسی غلطی ہوئی کہ جس سے نماز فاسد ہوجائے  مقتدیوں نے لقمہ بھی دیا لیکن خالد نے بہرہ پن کی وجہ سے لقمہ نہیں لیا آگے پڑھ کر نماز مکمل کیا نماز کا کیا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں نماز فاسد ہوگئی کیونکہ معنیٰ کے فاسد ہوتے ہی نماز فاسد ہوجاتی ہے ، 

 اسی طرح ایک سوال کے جواب حضوراعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں 

غلطی جس پر لقمہ نہ لیا نماز فاسد ہوگئی ورنہ  نہیں .(فتاویٰ رضویہ  مترجم جلد 6 صفحہ 617) 

واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۲۰ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner