AD Banner

{ads}

امام پانچویں رکعت کاسجدہ کرلیااورکچھ مقتدی قعدۂ اخیرہ میں رہے تو کیا حکم ہے ؟

امام پانچویں رکعت کاسجدہ کرلیااورکچھ مقتدی قعدۂ اخیرہ میں رہے تو کیا حکم ہے ؟ 

 مسئلہ : امام قعدہ اخیرہ بھول گیا اور پانچویں رکعت کا سجدہ کرلیا اور کچھ مقتدیوں نے چوتھی رکعت میں  تشہد پڑھ کر سلام پھیر لیا  تو ان مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟ 


بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

    صورت مسئولہ میں امام وجملہ مقتدیوں کی نماز فاسد ہوگئی فتاویٰ ھندیہ میں ہےولولم یقعد الإمام علی الرابعة وقام إلی الخامسه  ساھیاً وتشھد المقتدی  ثم قید الإمام خامسه بالسجدۃ فسدت  صلاتھم کذا فی الخلاصة(الفتاوی الھندیۃ‘‘، المجلد الاول صفحہ ۱۰۰  کتاب الصلاۃ، )

    اور بہار شریعت میں ہے اگر قعدۂ اخیرہ نہیں  کیا تھا اور پانچویں  رکعت کا سجدہ کر لیا تو سب کی نماز فاسد ہوگئی، اگرچہ مقتدی نے تشہد پڑھ کر سلام پھیر لیا ہو۔ (جلد اول حصہ سوم صفحہ ۵۹۵ جماعت کا بیان)واللہ اعلم بالصواب

۲۲ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی آزمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner