AD Banner

{ads}

کپڑے پر انگور کاشیرہ لگ گیاتو نماز کیا کیا حکم ہے ؟

کپڑے پر انگور کاشیرہ لگ گیاتو نماز کیا کیا حکم ہے ؟ 

 مسئلہ : زید کے کپڑے پر انگور کا شیرہ چار درہم کے مقدار میں لگ گیا اور اسے ایک ہفتہ تک صاف نہیں کیا اور زید نے اسی کپڑے میں نماز پڑھی نماز کا کیا حکم ہے؟


بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں بلا کراہت نماز ہوگئی  پاک چیز کپڑے میں کتنا بھی لگا ہو  اور ایک مدت تک اسے صاف نہ کرے کوئی حرج نہیں یوں ہی انگور کا شیرہ پاک ہے اگر چہ کپڑے، میں لگے ہوئے کئی دن گزر جائیں پاک ہے جیسا کہ حضور صدر الشریعہ بدر الطریق علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:  انگور کا شِیرہ کپڑے پر پڑا تو اگرچہ کئی دن گزر جائیں  کپڑا پاک ہے۔(بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۹۴  )واللہ اعلم بالصواب

۲۳ جمادی الاول ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی آزمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner