AD Banner

{ads}

امام عیدین کے زائد تکبیر میں ہاتھ نہ اٹھائےنہ تومقتدی کیاکریں؟

امام عیدین کے  زائد تکبیر میں ہاتھ نہ اٹھائے تومقتدی کیاکریں؟ 

 مسئلہ : عیدین میں زائد تکبیرات میں امام ہاتھ نہ اٹھائے تو مقتدیوں کے کیا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

        مقتدیوں کے لیے حکم ہے کہ امام کی پیروی نہ کریں جیساکہ فتاویٰ ہندیہ میں ہے (اذا اقتدی بمن لا یری رفع الیدین  فی تکبیرات العیدین یرفع یدیه لان ھذہ مخالفة یسیرہ فلا تخل بالمتابعة کذا فی الغیاثیه)( الفتاویٰ ھندیۃ جلد اول صفحہ ۱۶۶ کتاب الصلاۃ باب صلاۃ العیدین) 

       اور بہار شریعت میں ہے امام نے تکبیراتِ زوائد میں  ہاتھ نہ اٹھائے تو مقتدی اس کی پیروی نہ کرے بلکہ ہاتھ اٹھائے-(جلد اول حصہ چہارم صفحہ ۷۸۸ عیدین کا بیان)واللہ اعلم بالصواب

۲۴ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner