AD Banner

{ads}

بیت الخلاء میں عمامہ پہن کر جانا کیسا ہے؟

(بیت الخلاء میں عمامہ پہن کر جانا کیسا ہے؟) 

 مسئلہ : بیت الخلاء میں عمامہ پہن کر  جانا کیسا ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

     عمامہ شریف پہن کر طہارت حاصل کرنے میں کوئی حرج نہیں  بلکہ ننگے سر بیت الخلاء میں جانا منع ہے ، اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضرتِ علامہ مولانا مفتی عبد المنان اعظمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں پیشاب یا پاخانہ کے لیے ننگے سر جانا منع ہے، تو ٹوپی، عمامہ جو بھی پہنے ہو استنجا کے لیے جا سکتا ہے۔ (فتاویٰ بحر العلوم جلد پنجم صفحہ ٤١٢  کتاب الحظر والاباحۃ) 

البتہ شملہ کو احتیاط سے سمیٹ لینا چاہئے تاکہ تلوث عذر سے محفوظ رہ سکے۔واللہ اعلم بالصواب

۲۶ جمادی الاول ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner