AD Banner

{ads}

دوران نمازہوا میں لکھا تو کیا حکم ہے؟

 (دوران نمازہوا میں لکھا تو کیا حکم ہے؟)

 مسئلہ :۔ کسی نے دوران نماز ہوا میں انگلی کے اشارہ سے چند کلمے لکھے  تو نماز کا کیا حکم ہے؟ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئولہ میں نماز مکروہ تحریمی ہوئی یعنی دوبارہ پڑھنا واجب ہے ، بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۶۱۶  میں ہے : تین کلمے اس طرح لکھنا کہ حروف ظاہر ہوں ، نماز کو فاسد کرتا ہے اور اگر حرف ظاہر نہ ہوں ، مثلاً پانی پر یا ہوا میں لکھا تو عبث ہے، نماز مکروہ تحریمی ہوئی۔

اور عنیۃ المتملی مفسدات الصلاۃ، صفحہ ۴۴۴ میں ہے(:ان کتب مالا یستبین حروفه بان کتب علی الھواء اوماء او بنحوا صبعه من غیر مداد و نحوہ علی نحو ثوب او حجر صلد لا تفسد صلاته لانہ لیس بعمل بل یکرہ لانه عبث  ھکذا اطلقه قاضی خان وغیرہ)  واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۶؍ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner