AD Banner

{ads}

کہاپوری دنیا کی عورتوںکوطلاقتوکیاحکم ہے؟

 (کہاپوری دنیا کی عورتوںکوطلاقتوکیاحکم ہے؟)

 مسئلہ :۔   خالد نے کہا دنیا کی تمام عورتوں کو طلاق تو خالد کی عورت پر طلاق واقع ہوئی یا نہیں؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

 صورت مسئولہ میں خالد کی بیوی پر طلاق واقع نہ ہوئی در مختار جلد چہارم صفحہ ۵۱۱ میں ہے ’’قال نساء الدنیا او نساء العالم طوالق لم یطلق امراتہ بخلاف نساء  والدار والبیت‘‘

اوربہار شریعت حصہ ۸ صفحہ ۱۲۹ میں ہے:اگر کہا دُنیا کی  تمام عورتوں کو طلاق تو اس کی عورت کو طلاق نہ ہوئی اور اگر کہا کہ اس محلہ یا اس گھر کی عورتوں کو تو ہوگئی واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۲ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner