AD Banner

{ads}

وہ دو صحابی جو روزانہ مصحف کو بوسہ دیتے اور انکا تذکرہ بہار شریعت میں ہے؟

  (وہ دو صحابی جو روزانہ مصحف کو بوسہ دیتے اور انکا تذکرہ بہار شریعت میں ہے؟)

 مسئلہ :۔ بہار شریعت میں کون سے دو مقدس صحابی رسول کا تذکرہ ہے جو روزانہ مصحف شریف کو بوسہ دیا کرتے تھے؟ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

وہ مقدس صحابیٔ رسول حضرت عمر فاروق عثمان غنی رضی الله تعالیٰ عنہما ہیں بہار شریعت حصہ ۱۶؍صفحہ ۴۷۶ میں ہے :مصحف یعنی قرآن مجید کو بوسہ دینا بھی صحابۂ کرام کے فعل سے ثابت ہے، حضرت عمر رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ  روزانہ صبح کو بوسہ دیتے تھے اور کہتے یہ میرے رب کا عہد اور اس کی کتاب ہے اور حضرت عثمان رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ بھی مصحف کو بوسہ دیتے اور چہرے سے مس کرتے۔

    در مختار جلد نہم صفحہ ۶۳۴ میں ہے’’روي عن عمر رضي الله عنه أنه کان یأخذ المصحف کل غداۃ ویقبله ویقول عھد ربي ومنشور ربي عزوجل وکان عثمان رضي الله عنه یقبل  المصحف  ویسمه علی وجھه‘‘واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۶ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner