AD Banner

{ads}

عقیقہ کے بجائے جانور کی قیمت صدقہ کیا تو کیا حکم ہے؟

عقیقہ کے بجائے جانور کی قیمت صدقہ کیا تو کیا حکم ہے؟

 مسئلہ:۔ عقیقہ کے بجائے بکرے کی قیمت صدقہ کردیا تو عقیقہ ہوا، یا نہیں؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

قیمت صدقہ کرنے سے عقیقہ نہ ہوا کہ عقیقہ بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جانور ذبح کرنے کو کہتے ہیں۔فتاویٰ عالمگیری جلد پنجم صفحہ ۳۶۲؍ میں ہے العقیقۃ عن الغلام وعن الجاریۃ وھی ذبح شاۃ فی سابع الولادۃ وضیافۃ الناس وحلق شعرہ مباحۃ لاسنۃ ولاواجبۃ کذافی الوجیز للکردری" 

اور بہارشریعت حصہ ۱۵ صفحہ ۳۵۷ میں ہے بچہ پیدا ہونے کے شکریہ میں جو جانور ذبح کیا جاتا ہے اوس کو عقیقہ کہتے ہیں۔واللہ اعلم بالصواب

۲۳جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner