AD Banner

{ads}

میت نے خواب میں کہا کہ قبر میں بچہ جناہے توکیا حکم ہے؟

 میت نے خواب میں کہا کہ قبر میں بچہ جناہے توکیا حکم ہے؟

مسئلہ :- حاملہ عورت کا انتقال ہوگیا  پھر وہ عورت کسی کے خواب میں  آئی اور کہا قبر میں  میں نے بچہ جنا ہے تو قبر کھودنا جائز ہے یا نہیں؟

بسم الله  الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

محض اس خواب کی بنا پر قبر کھودنی جائز نہیں، حضور  اعلی حضرت علیہ الرحمہ اس طرح کے ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ "  ۔ لا ، الا بدليل جائز و الستر مصون و الرويا فنون فى السراجية ثم الهندية حامل ماتت على حملها سبعة أشهر و كان الولد يتحرك فى بطنها ماتت فدفنت ثم رويت فى المنام انها قالت لا ينبش القبر " اھ یعنی بغیر کسی واضح دلیل کے جائز نہیں اور خواب کا اعتبار نہیں کیونکہ خواب طرح طرح کے ہوتے ہیں سراجیہ پھر ہندیہ میں ہے ایک عورت کے حمل کو سات مہینے ہوئے بچہ اس کے پیٹ میں حرکت کرتا تھا وہ مر گئی اور دفن کر دیا گیا پھر کسی نے اسے خواب میں دیکھا کہ وہ کہتی ہے میں نے بچہ جنا ہے تو قبر نہ کھودی جائے گی " اھ ( فتاوی رضویہ ج ۹  ص ٤٠٦ ) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۲۵جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner