AD Banner

{ads}

راستہ میں دکان ہے تو خریدنا کیساہے؟

راستہ میں دکان ہے تو خریدنا کیساہے؟

مسئلہ :- کسی نے  راستے میں ایسی  جگہ دکان لگائی کہ گزرنے والوں کو تکلیف ہوتی ہے تو اس سے سامان خریدنا کیسا ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

ایسی جگہ دکان لگانے والے سے سامان خریدنے کو فقہاء نے ممنوع قرار دیا ہے  ، کیوں کہ جب کوئی سامان  خریدے گا نہیں تو بیٹھے گا کیوں- جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : جو شخص راستہ پر خریدوفروخت کرتا ہے اگر راستہ کشادہ ہے کہ اس کے بیٹھنے سے راہ گیر وں  پر تنگی نہیں  ہوتی تو حرج نہیں  اور اگر گزرنے والوں  کو اس کی  وجہ سے تکلیف ہوجائے تو اُس سے سودا خریدنا نہ چاہیے کہ گناہ پر مدد دینا ہے کیونکہ جب کوئی خریدے گا نہیں  تو وہ بیٹھے گا کیوں - (بہار شریعت حصہ ۱۱ صفحہ ۷۳۱) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۲۴جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner