AD Banner

{ads}

ریشم کے مُصلّے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

  (ریشم کے مصلے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟)


 مسئلہ :۔ریشم کے مُصلّے پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟  


بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

ریشم کے مُصلّے  پر نماز کے بارے میں فتویٰ جواز کا ہے مگر پڑھنا  نہ چاہیے  چنانچہ رد المحتار میں ہے:( و فی الدر المنتقی ولا تکرہ الصلٰوۃ علی سجادۃ فی الابریسم لان الحرام ھو اللبس اما الانتفاع بسائر الوجوہ فلیس بحرام کما فی صلٰوۃ الجواہر واقرہالقہستانی وغیرہ ) در منتقی میں ہے کہ ریشمی مصلی (جائے نماز) پر نماز ادا کرنا مکروہ نہیں۔ اس لئے کہ ریشم کا پہننا حرام ہے۔ لیکن پہننے کے سوا اور طریقوں سے فائدہ اٹھانا حرام نہیں جیسا کہ صلٰوۃ الجواہر میں مذکو رہے اور قہستانی وغیرہ نے اس کو برقرار رکھا ہے۔( رد المحتار، ج: ۹ ، ص: ۵۱۰ ، کتا ب  الحظرولاباحۃ، )

اور بہار شریعت حصہ ۱۶؍ لباس کے بیان میں ہے : ریشم کے مُصلّے پر نماز پڑھنا حرام نہیں مگر اس پر پڑھنا نہ چاہیے۔واللہ اعلم بالصواب

۱؍ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ

مزید معلومات کے لئے یہاں کلک کریں



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner