AD Banner

{ads}

کس نماز میں قہقہہ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا؟

 (کس نماز میں قہقہہ لگانے سے وضو نہیں ٹوٹتا؟)

 مسئلہ: وہ کونسی نماز ہے جس میں قہقہہ لگانے سے نماز جاتی رہے  گی مگر وضو نہیں ٹوٹے گا ؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
الجواب بعون الملک الوہاب

نمازِ جنازہ ہے جس میں قہقہہ لگانے سے نماز جاتی رہے گی مگر وضو نہیں ٹوٹے گا جیسا کہ بہار شریعت حصہ دوم صفحہ ۳۱۱ میں ہے: نماز ِجنازہ یا سجدۂ تلاوت میں قہقہہ لگایا تو وُضو نہیں جائے گا وہ نماز یا سجدہ فاسد ہے۔

اور فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۵  میں ہے  (ولو قهقه  فی سجدۃ التلاوۃ او فی صلاۃ الجنازۃ تبطل ما کان فیھا ولا تنقض  الطہارۃ کذا فی فتاویٰ قاضی خان)  واللہ اعلم بالصواب

۴؍ جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

منجانب ذہنی آزمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner