AD Banner

{ads}

کیا قضا نماز میں دن کا نام لینا ضروری ہے؟

 کیا قضا نماز میں دن کا نام لینا ضروری ہے؟

پہلی بار بکر کی نماز مغرب اتوار کو قضا ہوگئی  جمعہ کے دن اسے قضا پڑھنی ہے تونیت کس طرح کرے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاتہ
بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
صورت مسئولہ میں بکر کو اختیار ہے دن کا نام لے یا نماز کا نام لے یا یاں یوں کہے جو سب پہلے مغرب کی قضا کہے  یعنی دن معین کرنا ضروری نہیں ہے، جیسا کہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ ردالمحتار کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں: 
اگر اس کے ذمہ ایک ہی نماز قضا ہو، تو دن معین کرنے کی حاجت نہیں ، مثلاً میرے ذمہ جو فلاں  نماز ہے، کافی ہے- 
(بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ٤۹۸ نماز کی شرطوں کا بیان) واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
۱٦ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner