AD Banner

{ads}

(لڑکی مال وراثت نہ لے تو کیا حکم ہے؟)

 (لڑکی مال وراثت نہ لے تو کیا حکم ہے؟)

مسئلہ:۔  زید کاانتقال ہوا ایک لڑکا دولڑکی ہیں اور سب بالغ ہیں اب ایک لڑکی مال وراثت نہیں لینا چاہتی ہے تو کیا حکم ہے؟

 بسم الله الرحمن الرحیم 

 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

لڑکی کو بھی مال وراثت لینا ہوگا اس کے کہنے سے اسکا حق باطل نہ ہوگا یہ منجانب اللہ ہے لہذا اسے لینا ہوگابعد میں جس کو چاہے یا سب کوچاہے تو دے سکتی ہے جیسا کہ علامہ ابن نجیم مصری علیہ رحمۃ اللہ القوی ارشاد فرماتے ہیں ( لو قال الوارث تركت حقی لم يبطل حقه اذ الملك لا يبطل بالترك)  اگر وارث نے کہا کہ میں نے اپنا حق چھوڑ دیا ہے ، تو اس کاحق باطل نہیں ہوگا ، کیونکہ ملک چھوڑ دینے سے باطل نہیں ہوتی۔( الاشباہ والنظائر ، الفن الثالث ، ج۱ ، ص ۲۷۲ ، دار الکتب العلمیۃ ، بیروت )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۲۷جمادی الآخر ۱۴۴۳ ہجری

ذہنی ازمائش گروپ

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner