AD Banner

{ads}

کتنے قسم کی عورتوں سے نکاح حرام ہے؟

(کتنے قسم کی عورتوں سے نکاح حرام ہے؟)

 مسئلہ :- نسبی رشتوں میں کتنے قسم کی عورتوں سے نکاح حرام ہے ؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

نسبی رشتوں میں چار قسم کی عورتیں حرام ہیں ایک وہ کہ یہ جن کی اولاد سے ہے جیسے ماں، دادی، نانی کتنے ہی اوپر کی ہوں
دوسری وہ جو اس کی اولاد ہیں، جیسے بیٹی، پوتی، نواسی کتنے ہی نیچے کی ہوں تیسری وہ جو اس کے ماں یاباپ کی اولاد خواہ اولاد در اولاد جیسے بہن ، بھانجی، بھتیجی اور ان کی اور بھائیوں بھتیجوں کی اولاد کتنی ہی دور ہوں چوتھی وہ کہ ماں باپ کے سوا اور جن کی اولاد سے یہ شخص ہے جیسے دادا، دادی، نانا، نانی کتنے ہی اوپرکے ہوں ان کی خاص اپنی اولاد جیسے اپنی پھوپھی خالہ یا اپنے ماں یا دادا یا دادی یا نانا یا نانی  کی پھوپھی خالہ، (فتاوی رضویہ مترجم  جلد 11ص 466 کتاب النکاح )واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
۸ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner