AD Banner

{ads}

امام تین آیت پڑھنے کے بعد بھول گیا پھر رکوع کرلیاتوکیاحکم ہے؟

(امام تین آیت پڑھنے کے بعد بھول گیا پھر رکوع کرلیاتوکیاحکم ہے؟)

 مسئلہ:- امام مغرب کی نماز میں تین چار آیت پڑھنے کے بعد بھول  گیا کسی نے لقمہ نہیں دیا پھر امام نے  رکوع سجود کرکے نماز مکمل کیا تو ایسی صورت میں امام وجملہ مقتدیوں کی نماز کا کیا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسئولہ میں امام و جملہ مقتدیوں کی بلا کراہت نماز ہوگئی کیوں کہ امام پر اس صورت میں سجدہ سہو نہیں ، سجدہ سہو اس وقت ہوتا ہے کہ جب کوئی نماز کا واجب بھولے سے رہ جائے جیسا کہ فتاوی عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۳۹ میں ہے :  لا يجب السجود الا بترك واجب او تاخيره الى ان قالوا وفى الحقيقة وجوبه بشئى واحد وهو ترك الواجب كذا فى الكافى " اھ یعنی سجدہ سہو واجب کو چھوڑنے یا اس میں تاخیر کرنے سے ہی واجب ہوتا ہے آگے مزید ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ سجدہ سہو کا وجوب صرف ایک ہی صورت میں ہوتا ہے وہ ہے واجب کا ترک کرنا  ایسا ہی کافی میں ہے - واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

۱۰ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری

فتاوی مسائل شرعیہ 


اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner