AD Banner

{ads}

ہتھیلی سے یعنی ہاتھ کے اشارہ سے سلام کرنا کس کا طریقہ ہے؟

 (ہتھیلی سے یعنی ہاتھ کے اشارہ سے سلام کرنا کس کا طریقہ ہے؟ )

مسئلہ :- ہتھیلی سے یعنی ہاتھ کے اشارہ سے سلام کرنا کس کا طریقہ ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

ہتھیلی کے اشارے سے سلام کرنا نصاریٰ کا طریقہ ہے،  حدیث شریف میں ہے کہ(لیس منا من تشبہ لغیرنا لا تشبھوا بالیھود ولا بالنصاری فان تسلیم الیھود اشارۃ بالیدوالنصاری اشارۃ بالکف )یعنی ہم میں سے وہ نہیں جو غیروں کا شعار اختیار کرے ,

یہودو نصاریٰ کا شعار نہ اختیار کرو یہود کا سلام ہاتھ سے اشارہ اور نصاریٰ کا ہتھیلی سے اشارہ کرنا ہے یعنی یہودونصاریٰ کچھ بولتے نہیں صرف ہاتھ اور ہتھیلی سے اشارہ کرتے ہیں لہذا مسلمانوں کو چاہئے کہ یہودونصاریٰ کے طریقوں کو نہ اپنائیں بلکہ اسلامی شعار وطریقہ اختیار کریں,(فتاویٰ مرکز تربیت افتاء ج ۲ ص ۷۰) 

اور فقیہ اعظم ہند حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ بہار شریعت میں تحریر فرماتے ہیںانگلی یا ہتھیلی سے سلام کرنا ممنوع ہے۔ حدیث میں   فرمایاکہ ’’ انگلیوں   سے سلام کرنا یہودیوں   کا طریقہ ہے اور ہتھیلی سے اشارہ کرنا نصاریٰ کا۔( ح ۱٦ ص  ٤٦۷  سلام کا بیان) واللہ تعالیٰ اعلم

۲۴ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازامائش 

فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

شاعر اسلام غلام احمد رضابلرام پوری کی نعت ومنقبت سننے کےلئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner