AD Banner

{ads}

(کیا منت کے لئے نیت کا فی ہے؟)

(کیا منت کے لئے نیت کا فی ہے؟)

 مسئلہ:۔ زید زبان سے، کچھ اور کہنا چاہتا تھا یعنی یوں کہنا چاہتا تھا اللہ عزوجل کے لیے مجھ پر ایک دن کا روزہ رکھنا ہے اور زبان سے ایک مہینہ نکلا تو کتنے دن کا روزہ رکھنا واجب ہے؟ 

 بسم الله الرحمن الرحیم 
 الـجــواب بعون الملک الوہاب 

صورت مستفسرہ میں ایک مہینے کا روزہ رکھنا واجب  ہے خاتم المحقین حضرت علامہ ابن عابدین شامی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں :رجل اراد ان یقول لله علی صوم یوم فجری علی لسانه صوم شھر کان علیه  صوم شھر بحر اھ( ردالمحتار ج ۳  ص ۴۸۲؍کتاب الصوم ) 

اور، حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں منت صحیح ہونے کے لیے کچھ یہ ضرور نہیں کہ دل میں اس کا ارادہ بھی ہو، اگر کہنا کچھ چاہتا تھا زبان سے منت کے الفاظ جاری ہوگئے منت صحیح ہوگئی یا کہنا یہ چاہتا تھا کہ اﷲ (عزوجل) کے لیے مجھ پر ایک دن کاروزہ رکھنا ہے اور زبان سے ایک مہینہ نکلا مہینے بھر کا روزہ واجب ہوگیا۔ (بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۱۰۲۱ منت کے روزہ کا بیان) والله تعالیٰ اعلم

۲۴؍ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner