AD Banner

{ads}

چھت سے کھانے کی چیز لٹاناکیساہے؟

 کھانے کی چیز چھت سے لٹاناکیساہے؟

مسئلہ :-  تعزیہ اور علم کے ساتھ  لوگ روٹی چاول بسکٹ بریانی ودیگر کھانے کی اشیاء  اونچی جگہ سے پھینکتے ہیں اس طرح کرنا کیسا  ہے ؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب 

پھینکنا ناجائز ہے کیونکہ اس سے رزق کی بے حرمتی ہوتی ہےیہ چیزیں کبھی نالیوںمیں بھی گرتی ہیں اور اکثر لوٹنے والوں   کے پاؤں   کےنیچے بھی آتی ہیں،جیسا کہ حضور صدرالشریعہ  علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : تعزیوں   اور علم کے ساتھ بعض لوگ لنگر لٹاتے ہیں   یعنی روٹیاں   یا  بسکٹ یا اور کوئی چیز اونچی جگہ سے پھینکتے ہیں   یہ ناجائز ہے، کہ رزق کی سخت بے حرمتی ہوتی ہے، یہ چیزیں   کبھی نالیوں   میں   بھی گرتی ہیں   اور اکثر لوٹنے والوں   کے پاؤں   کےنیچے بھی آتی ہیں   اور بہت کچھ کچل کر ضائع ہوتی ہیں  ۔ اگر یہ چیزیں   انسانیت کے طریق پر فقرا کو تقسیم کی جائیں   تو بے حرمتی بھی نہ ہو اور جن کو دیا جائے انھیں   فائدہ بھی پہنچے، مگر وہ لوگ اس طرح لٹانے ہی کو اپنی نیک نامی تصور کرتے ہیں۔(بہار شریعت حصہ 16 صفحہ 650 مخلصا ) واللہ  تعالیٰ اعلم

۲۸ رجب المرجب ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner