AD Banner

{ads}

کیا ایک عورت چار مرد کو جہنم میں لےجائےگی؟

(کیا ایک عورت چار مرد کو جہنم میں لےجائےگی؟)

 مسئلہ :- زید کہتا ہے ایک عورت چار مردوں کو جہنم میں لے جائے گی بکر کہتا ہے  ایسی کوئی روایت نہیں ہے، آیا یہ کہ دونوں میں کس کا قول معتبر ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

بکر کا قول درست ہے کیونکہ  ایسی کوئی روایت یا حدیث فقیر نے نہ پڑھی نہ معتمد علماء و مشائخ اہل سنت سے کبھی سنی نہ ہی تلاش بسیار پر کہیں ملی ،  ایسا ہی سوال وسیع، المطالعہ  حضرت مفتی حبیب اللہ نعیمی اشرفی علیہ الرحمہ سے  ہوا  تو آپ نے جواباً تحریر فرمایا : آج تک میری نظر سے اس مضمون کی کوئی حدیث نہیں گذری اور تلاش کرنے پر بھی کہیں نہیں ملی لہذا زید کی بات پر ہرگز کوئی دھیان نہ کرے اگر زید سچا ہے تو حدیث معتبر دکھائے اور بتائے تاکہ اس کی تحقیق کی جاسکے .(حبیب الفتاوی جلد چہارم  صفحہ ۳۰۰) واللہ تعالیٰ اعلم

۶  شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner