AD Banner

{ads}

شعبان المعظم کی پندرہویں شب کو شب برات کیوں کہتے ہیں؟

شعبان المعظم کی پندرہویں شب کو شب برات کیوں کہتے ہیں؟


 مسئلہ :- شعبان المعظم کی پندرہویں شب کو شب برات کیوں کہتے ہیں؟

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

شب برأت کو شب براءت اس لئے کہتے ہیں  کہ شب کامعنی رات اور براءت کا معنی نجات حاصل کرنا، بری ہونا، علمائے کرام بیان فرماتے ہیں کہ چونکہ یہ شب گناہوں سے بری اور نجات پانے کی رات ہے اسی لئے اسے شب براءت کہتے ہیں، 

ویسے شب برأت کے اور کئی نام ہیں  چنانچہ حجۃ الاسلام حضرت سیدنا امام محمد غزالی رضی اللہ تعالی عنہ نے مکاشفتہ القلوب میں اور بھی نام درج فرمائے ہیں 

(۱)شب حیات یعنی  بندوں کے زندگی، وموت لکھے جانے والی  رات ( ۳) شب مغفرت  یعنی بخشش کی رات (۴) شب آزادی  یعنی جہنم سے آزادی والی رات (۵) لیلتہ الشفاعہ یعنی شب شفاعت  (۶) لیلتہ القسمہ والتقدیر    یعنی تقسیم اور تقدیر کی رات، وغیرہ " اھ  (مکاشفتہ القلوب باب نمبر ۱۰۱ شعبان کی فضیلت کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم

۱۱ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری


ذہنی ازمائش گروپ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner