AD Banner

{ads}

سنی کسے کہتے ہیں؟

(سنی کسے کہتے ہیں؟ )

 مسئلہ :- سنی کسے کہتے ہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب
 حضور ﷺ صحابہ کرام ، تابعین عظام ، و ائمہ مجتہدین کے طریقے پر چلنے والے کو سنی  کہتے ہیں ۔نیز سنی اسے کہتے ہیں  جو ما انا علیه  و اصحابی کا مصداق ہو  جیسا کہ فتاویٰ مرکز تربیت افتاء میں ہے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وسلّم ، صحابہ کرام ، تابعین عظام ، و ائمہ مجتہدین کے طریقے پر چلنے والے کو سنی  کہتے ہیں ۔بلفظ دیگر اہل سنت وہ  ہے جو ما انا علیه  و اصحابی کا مصداق ہو  خلفاء راشدین رضی اللہ تعالیٰ عنہم کی افضلیت کا حسب تربیت معتقد ہو صحابہ کرام کا  ذکر بھلائی کے ساتھ کرتا ہو ان میں سے کسی کی بارگاہ کا بے ادب نہ ہو ائمہ اربعہ میں سے کسی ایک کا مقلد ہو  بارگاہ الٰہی کے بے ادبوں اور بارگاہ رسالت کے گستاخ جیسے ، وہابی ، دیوبندی ، تبلیغی جماعت،  قادیانی ، چکڑالوی ، نیچری ، رافضی  ، وغیرہم کا گستاخ اور کافر و مرتد جانے اور انکے ساتھ اتحاد کو ناجائز جانے ۔ (ج ۲ ص ۱٣٦ کتاب السیر ) 
 اور سنی اسے بھی کہتے ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  و صحابہ کرام کے عقائد پر ہوں  ۔ جیسا کہ فتاویٰ امجدیہ میں ہے اہل سنت و جماعت وہ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  و صحابہ کرام کے عقائد پر ہوں  -حدیث پاک میں ہےقالوا من ھم یا رسول اللّٰہ قال ما انا علیه و اصحابی یا یوں سمجھیے کی حضرت امام ابو منصور ماتریدی اور حضرت امام ابو الحسن اشعری رضی اللہ عنہما  نے جو سنیوں کے عقائد بیان فرمائے ہیں ان پر عقیدہ رکھے اور اب یہ گروہ چار مذاہب میں منحصر ہے حنفی، مالکی، شافعی، حنبلی، اور جو ان چاروں سے باہر ہے وہ باطل پر ہے ۔( ج ٤ ص ۳۳۷ کتاب الشتی ) 
مزید تفصیل کے فتاوی رضویہ مترجم جلد ۲۹   سنیوں کے عقائد کی پہچان میں بیس امور صفحہ ٦۱۴ کا مطالعہ کریں۔واللہ تعالیٰ اعلم 
۱۲ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner