AD Banner

{ads}

کتنے مہینے کا چاند دیکھنا واجب کفایہ ہے؟

 مسئلہ :-  کتنے مہینے کا چاند دیکھنا واجب کفایہ ہے؟ 


بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب


پانچ مہینوں  کا چاند دیکھنا، واجب کفایہ ہے۔

(۱)  شعبان۔ (۲)  رمضان۔ (۳)  شوال۔(۴)  ذیقعدہ۔  (۵)  ذی الحجہ۔

            شعبان کا اس لیے کہ اگر رمضان کا چاند دیکھتے وقت اَبر یا غبار ہو تو یہ تیس پورے کر کے رمضان شروع کریں  اور رمضان کاروزہ رکھنے کے لیے اور شوال کا روزہ ختم کرنے کے لیے اورذیقعدہ کا ذی الحجہ کے لیے (کہ وہ حج کا خاص مہینہ ہے ) اور ذی الحجہ کا بقرعید کے لیے۔

(بہار شریعت حصہ پنجم، صفحہ ۹۸۰  / چاند دیکھنے کا بیان) 

مزید تفصیل کے لیے فتاویٰ رضویہ مترجم جلد ۱۰ صفحہ ٤٤٩ کا مطالعہ کریں_  

واللہ تعالیٰ اعلم

۲۸ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner