AD Banner

{ads}

ایک مسبوق مقتدی دوسرے کودیکھ کر رکوع کیا توکیاحکم ہے؟

 مسئلہ :-   زید اور بکر دونوں مسبوق ہیں  ایک ہی رکعت میں  دونوں نے امام کی اقتدا کی جب اپنی پڑھنے لگے تو زید کو اپنی رکعتیں یاد نہ رہیں تو اس نے بکر کو دیکھ کر نماز پڑھی یعنی جتنی بکر نے پڑھی اتنی ہی زید نے تو نماز کا کیا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

صورت مسئولہ میں اگر زید نے بکر کو فقط دیکھ دیکھ کر پڑھی  یعنی اقتدا کی نیت نہ کہ تو زید کی نماز ہوگئی ، 

درمختار مع شامی جلد دوم صفحہ ٤۱۹  میں ہے  : نعم لو نسی أحد المسبوقین فقضی ملاحظاً للآخر بلا اقتدا صح " اھ 

اور بہار شریعت حصہ سوم صفحہ ۵٩٦ میں ہے :

دو مسبوقوں  نے ایک ہی رکعت میں  امام کی اقتدا کی، پھر جب اپنی پڑھنے لگے تو ایک کو اپنی رکعتیں  یاد نہ رہیں ، دوسرے کو دیکھ دیکھ کر جتنی اس نے پڑھی، اس نے بھی پڑھی، اگر اس کی اقتدا کی نیت نہ کی ہوگئی ۔ 

واللہ تعالیٰ اعلم

۲۷ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner