AD Banner

{ads}

ناک یا منھ سے نکلنے والی بلغمی رطوبت پاک ہے یا نہیں؟

(ناک یا منھ سے نکلنے والی بلغمی رطوبت پاک ہے یا نہیں؟ )

مسئلہ :- بیماری کے سبب ناک یا منھ سے نکلنے والی بلغمی رطوبت پاک ہے یا نہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب

بلغمی رطوبت پاک ہے اگر چہ بیماری کے سبب ہو حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی رضی الله تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں،، زکام کتنا ہی جاری ہو اس سے وضو نہیں جاتا کہ محض بلغمی رطوبات طاہرہ ہیں جس میں آمیزش خون یا ریم کا اصلا احتمال نہیں - ( فتاویٰ رضویہ جدید جلد اول حصہ اول صفحہ347/348) 

اور حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں،،  بلغمی رطوبت ناک یا منہ سے نکلے نجس نہیں اگرچہ پیٹ سے چڑھے اگرچہ بیماری کے سبب کی ہو،، ( بہار شریعت حصہ دوم نجاستوں کے متعلق احکام ) واللہ تعالیٰ اعلم 

۴ شعبان المعظم ۱۴۴۳ ھجری

ذہنی ازمائش گروپ 


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner