AD Banner

{ads}

معتکف امامت کرسکتاہے؟

 مسئلہ :-معتکف امامت کرسکتا ہے یا نہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

عموماً لوگ یہ سوچتے ہیں کہ اعتکاف مسجد کے ایک کونے میں صرف بیٹھ کر عبادت کرنے کا نام اعتکاف ہے یونہی عورت کو عدت میں بیٹھنے کا نام بھی قوم نے گھر کی کوٹھری میں چھپ کر بیٹھنے کو سمجھ رکھاہے حالانکہ ایسا نہیں ہے معتکف کا مطلب مسجد میں رہ کر عبادت کرنا حدود مسجد سے باہر نہ جانا بلاضرورت کلام نہ کرنا اعتکا ف کہلاتاہے نہ کہ آواز منع ہے یا دوسروں کے سامنے آنا منع ہے یہ جہلا میں مشہور ہے مگر غلط ہے بلکہ امامت بھی کرسکتاہے اذان دے سکتاہے سحری کے لئے اعلان کرسکتاہے نعت وتقریر کرسکتاہے مطلب ہر وہ جائز کام کرسکتاہے جو غیر معتکف کو مسجد میں کرنے کی اجازت ہے

  یونہی عدت اسے کہتے ہیں جسے شریعت مطہرہ نے چار ماہ دس دن تک منع کیا مثلاً سوگ و سنگار کرنا زینت کے لیے زیور وغیرہ پہننا عدت کے اندر نکاح نہ کرنا خوشبو دار تیل وغیرہ کا استعمال نہ کرنا ان چیزوں سے اجتناب کرنے کانام عدت ہے.

واللہ تعالیٰ اعلم

۱۹ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner