AD Banner

{ads}

حالت ناپاکی میں روزہ رہاتوکیاحکم ہے؟

 مسئلہ :-میاں بیوی  نے رات میں ہمبستری کی اور سحری کے اخری ٹائم میں بیدار ہوئے سحری کرکے پھر سوگئے  طلوع آفتاب کے بعد بیدار ہوئے روزے کا حکم ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں روزہ صحیح ہوگیا مگر نماز  نہ پڑھنے کی وجہ سے دونوں سخت گنہگار ہوئے 

جیسا کہ حضور فقیہ ملت  فتاوی فیض الرسول میں ایک سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں کہ " حالت ناپاکی میں بھی میاں بیوی دونوں دونوں کا روزہ ہوگیا البتہ نماز نہ پڑھنے کے سبب دونوں سخت گنہگار ہوئے جیسا کہ بحرالرائق میں ہے کہ " لو اصبح جنبا لا يضره كذا فى المحيط " ( ج ۱ ص ۲۷۳) اور فتاوی عالمگیری ج ۱ ص ۱۸۷ میں ہے کہ " من اصبح جنبا او احتلم فى النهار لم يضره كذا فى محيط السرخسى " اھ ( فتاوی فیض الرسول ج 1 ص ۵۱۴ ) 

واللہ تعالیٰ اعلم

۱۷رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner