AD Banner

{ads}

بیس رمضا ن کو قرآن ختم.ہوجائے تو بقیہ دن تراویح پڑھناہوگا؟

 بیس رمضا ن کو قرآن ختم.ہوجائے تو بقیہ دن تراویح پڑھناہوگا؟

مسئلہ:- اگر پندرہ رمضان یا بیس رمضان یا ستائیس کو تراویح میں قرآن مجید، ختم کردیا تو کیا پورے ماہ تراویح پڑھنا پڑے گا؟

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

ہاں پڑھنا پڑے گا کیونکہ  تراویح آخر رمضان تک پڑھنا سنت موکدہ ہے بہار شریعت میں درمختار و عالمگیری   سے ہے  تراویح میں ایک بار قرآن مکمل کرنا  سنت مؤکدہ ہے اور دو مرتبہ فضیلت اور تین مرتبہ افضل  لوگوں  کی سستی کی وجہ سے ختم کو ترک نہ کرے۔ اور اگر ایک ختم کرناتو بہتر ہے کہ ستائیسویں شب میں ختم ہو :پھر اگر اس رات میں یا اس سے پہلے قرآن کریم مکمل کرلیا تو تراویح آخر رمضان تک پڑھتے رہیں کہ سنت مؤکدہ ہے- (بہار شریعت حصہ چہارم صفحہ ۶۹۵ تراویح کا بیان) واللہ تعالیٰ اعلم

۲۲,رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner