AD Banner

{ads}

اکیس رمضان کو اعتکاف بیٹھاتوکیاحکم ہے؟

اکیس رمضان کو اعتکاف بیٹھاتوکیاحکم ہے؟

 مسئلہ :- اعتکاف بیس رمضان کو نہیں بیٹھے اکیس کو بیٹھے تو سنت کفایہ کی ادائیگی ہوجائے گی یا نہیں ؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں سنت کفایہ کی ادائیگی نہ ہوگی کہ  رمضان المبارک کے پورے عشرۂ اخیرہ یعنی بیسویں رمضان کو سورج ڈوبنے کے وقت بہ نیت اعتکاف مسجد میں ہو اور انتیس کو چاند ہونے کے بعد نکلے ، یہ اعتکاف سنت کفایہ ہے کہ اگر سب ترک کریں تو سب سے مطالبہ ہوگا اور شہر میں ایک نے کرلیا تو سب بری الذمہ ۔(بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۱۰۲۷ اعتکاف کا بیان) 

 درمختار میں ہے( و سنۃ مؤکدۃ فی العشر الأخیر من رمضان) أی سنۃ کفایۃ کما فی البرھان " اھ(  جلد ۳  صفحہ ٤۳۰  کتاب الصوم  باب الاعتکاف) 

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں کہ" اعتکاف عشرۂ اخیرہ کی سنت مؤکدہ علی وجہ الکفایہ ہے جس پر حضور پرنور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے مواظبت و مداومت فرمائی -(فتاویٰ رضویہ مترجم جلد  ۱۰ صفحہ ٦٦١ ) واللہ تعالیٰ اعلم

۲۴ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner