AD Banner

{ads}

غیر معتکف کو مسجد میں کھانا پینا سونا کیسا ہے؟

غیر معتکف کو مسجد میں کھانا پینا سونا کیسا ہے؟ 

 مسئلہ :- غیر معتکف کو مسجد میں کھانا پینا سونا کیسا ہے؟ 

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

الجواب بعون الملک الوھاب 

غیر معتکف کو مسجد میں کھانا پینا سونا مکروہ تحریمی ہے ، ردالمحتار جلد سوم صفحہ ٤٤٠ میں ہے یکرہ النوم والأکل فی المسجد لغیر المعتکف، واذا أراد ذالك ینبغی أن ینوی الاعتکاف فیدخل فیذکر اللہ تعالی بقدر ما نوی اویصلی ثم یفعل ماشاء اھ (وھکذا فی فتاویٰ ھندیہ جلد اول صفحہ ۲۲۱ ) 

 اور بہار شریعت میں ہے مسجد میں   کھانا کھانا اور سونا معتکف کو جائز ہے غیر معتکف کے لیے مکروہ ہے، اگر کوئی شخص مسجد میں   کھانا یا سونا چاہتا ہو تو وہ بہ نیت اعتکاف مسجد میں   داخل ہو اور ذکر کرے یا نماز پڑھے اس کے بعد وہ کام کرسکتا ہے۔ 

    ہندوستان میں   تقریباً ہر جگہ یہ رواج ہے کہ ماہ رمضان میں   عام طور پر مسجد میں   روزہ افطار کرتے ہیں  ، اگر خارج مسجد کوئی جگہ ایسی ہو کہ وہاں   افطار کریں   جب تو مسجد میں   افطار نہ کریں  ۔ ورنہ داخل ہوتے وقت اعتکاف کی نیت کرلیا کریں   اب افطار کرنے میں   حرج نہیں  ، مگر اس بات کا اب بھی لحاظ کرنا ہوگا کہ مسجد کا فرش یا چٹائیاں   آلودہ نہ کریں -(بہار شریعت حصہ ۱٦ صفحہ ۵۰۰ اداب مسجد و قبلہ) 

اور اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں: کہ صحیح و معتمد یہ ہے کہ مسجد میں کھانا پینا سونا سوا معتکف کے کسی کو جائز نہیں مسافر یا حضری اگر چاہتا ہے تو اعتکاف کی نیت کیا دشوار ہے اور اسکے لئے نہ روزہ شرط ہے نہ کوئی مدت مقرر اعتکاف نفل ایک ساعت کا ہو سکتا ہے مسجد کو گھر بنانا کسی کے لئے جائز نہیں، ١ھ۔ (  فتاویٰ رضویہ مترجم جلد  ٨، صفحہ  ۹۵) 

  مذکورہ بالا تصریحات سے معلوم ہوا کہ مسجد میں بغیر اعتکاف کی نیت کے کسی کو کھانا، پینا، سونا، مکروہ تحریمی ہے یعنی جائز نہیں ہے اگر مسجد میں سونے کی ضرورت ہوتو اعتکاف کی نیت سے مسجد میں داخل ہو ذکر و اذکار کرے پھر سوئے 

جو بغیر نیت اعتکاف کے سوتے کھاتے پیتے ہیں  وہ گہنگار ہیں  اکثر لوگ اس مسئلے سے غافل ہیں انھیں اس پر غور و فکر کرنا چاہیے۔واللہ تعالیٰ اعلم

۲۳ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner