AD Banner

{ads}

خلوت صحیحہ سے قبل تین طلاق تودیا عدت ہے یا نہیں؟

 مسئلہ :- نکاح کے بعد خلوت صحیہ بھی نہ ہوئی تھی شو ہر نے فوراً تین طلاق دے دیا  تو عورت عدت گزارے بغیر دوسرا نکاح کرسکتی ہے یا نہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

بغیر عدت گزارے دوسرا نکاح کرسکتی ہے  کیونکہ  جب  خلوت صحیہ بھی نہ ہوئی تو عدت ضروری نہیں ہے 

  ارشاد باری تعالیٰ ہے: *یاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اِذَا نَكَحْتُمُ الْمُؤْمِنٰتِ ثُمَّ طَلَّقْتُمُوْهُنَّ مِنْ قَبْلِ اَنْ تَمَسُّوْهُنَّ فَمَا لَكُمْ عَلَیْهِنَّ مِنْ عِدَّةٍ تَعْتَدُّوْنَهَاۚ۔* اے ایمان والو جب تم مسلمان عورتوں سے نکاح کرو پھر انہیں بے ہاتھ لگائے چھوڑ دو تو تمہارے لیے کچھ عدت نہیں ، 

(القرآن الکریم... سورہ احزاب  آیت ٤۹) 

*اسی طرح ایک سوال کے جواب میں حضور صدر الشریعہ علامہ امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں:* اگر خلوت صحیحہ نہ ہوئی  تو صورت مذکورہ میں عدت نہیں -  (فتاویٰ امجدیہ دوم، ۲۸٦ کتاب الطلاق ) واللہ تعالیٰ اعلم 

۱ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner