AD Banner

{ads}

اجازت کے بغیر شوہر کا فطرہ ادا کردیا توکیاحکم ہے؟

 مسئلہ :- عورت نے شوہر کی اجازت کے بغیر  شوہر کا فطرہ ادا کردیا تو  تو ادا ہوا یا نہیں؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

شوہر نے حکم نہیں دیا تھا تو نہیں ادا ہوا،  ہاں اگر شوہر حکم دیا ہوتا تو ادا ہوجاتا ردالمحتار جلد سوم صفحہ ۳۷۰ میں ہے : 

لاعن زوجتہ وولدہ الکبیر العاقل ولوادی عنہما بلااذن اجزا استحسانا للاذن عادۃ ای لو فی عیالہ ولا فلا قسہتانی ۱؎ عن المحیط، "اھ (و ھکذا فی فتاویٰ  عالمگیری جلد اول صفحہ ۱۹۳ ) 

بہار شریعت میں ہے عورت یا بالغ اولاد کا فطرہ ان کے بغیر اِذن ادا کر دیا تو ادا ہوگیا، بشرطیکہ اولاد اس کے عیال میں ہو یعنی اس کا نفقہ وغیرہ اُس کے ذمہ ہو، ورنہ اولاد کی طرف سے بلا اِذن ( یعنی بغیر اجازت ) ادا نہ ہوگا اور عورت نے اگر شوہر کا فطرہ بغیر حکم ادا کر دیا ادا  نہ ہوا۔(حصہ پنجم صفحہ ۹۴۴ صدقۂ فطر کا بیان)واللہ تعالیٰ اعلم

۲ رمضان المبارک ۲۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner