AD Banner

{ads}

کیاسحری کھانے والے پر اللہ اور اس کے فرشتے دورد بھیجتے ہیں؟

 مسئلہ :-  کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا ہو کہ سحری کھانے والے پر اللہ اور اس کے فرشتے دورد بھیجتے ہیں؟ ۔ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

جی ہاں یہ حدیث ہے   صحیح ابن حبان مسند امام احمد میں یہ حدیث موجود ہے چنانچہ حضور صدر الشریعہ علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں :طبرانی اوسط میں  اور ابن حبان صحیح میں  ابن عمر رضی ﷲ تعالیٰ عنہما سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ ’’ﷲ (عزوجل) اور اُس کے فرشتے، سحری کھانے والوں  پر دُرود بھیجتے ہیں ۔‘

 اور  امام احمد ابوسعید خدری رضی ﷲ تعالیٰ عنہ سے راوی، کہ رسول ﷲ صلی ﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’سحری کُل کی کُل برکت ہے اُسے نہ چھوڑنا، اگرچہ ایک گھونٹ پانی ہی پی لے کیونکہ سحری کھانے والوں  پر ﷲ (عزوجل) اور اس کے فرشتے دُرود بھیجتے ہیں ، (بہار شریعت حصہ پنجم سحری و افطار کا بیان ) واللہ تعالیٰ اعلم

۵ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner