AD Banner

{ads}

عورت کو چھوا انزال ہوگیا مگر روزہ نہ ٹوٹا کیسے؟

(عورت کو چھوا انزال ہوگیا مگر روزہ نہ ٹوٹا کیسے؟) 

مسئلہ :- کس صورت میں عورت کو چھوا اور انزال بھی ہوگیا مگر روزہ فاسد نہ ہوا 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

اگر روزہ دار ہونا یاد نہیں تھا پھر عورت کو چھوا یا بوسہ دیا اور انزال ہوگیا تو روزہ نہ ٹوٹےگا یونہی عورت کو کپڑے کے اوپر سے چھوا اور کپڑا اتنا دبیز (موٹا) ہے کہ بدن کی گرمی محسوس نہیں ہوتی تو روزہ فاسد نہیں ہوگا اگرچہ انزال ہوجائے ۔ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ۲۰۴ میں ہے : " ولو مس المرأۃ و رأی ثیابھا فأمنی فان وجد حرارۃ جلدھا فسد و الا فلا کذا فی معراج الدرایۃ، ولو مست المرأۃ زوجھا حتی أنزل لم یفسد صومہ ولو کان یکلف بذالک ففیہ اختلاف المشائخ کذا فی المحیط" اھ  اور بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۹۹٤ میں ہے: 

عورت کا بوسہ لیا یا چُھوا یا مباشرت کی یا گلے لگایا اوراِنزال ہوگیا تو روزہ جاتا رہا اور عورت نے مرد کو چُھوا اور مرد کو انزال ہوگیا تو روزہ نہ گیا۔ عورت کو کپڑے کے اوپر سے چُھوا اور کپڑا اتنا دبیز ہے کہ بدن کی گرمی محسوس نہیں  ہوتی تو فاسد نہ ہوا اگرچہ انزال ہوگیا- واللہ تعالیٰ اعلم

۲۸ رمضان المبارک ۱۴۴۳ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner