AD Banner

{ads}

مدینہ میں عید کرکے ہند آیا تو روزہ رکھے گا یانہیں؟

 مسئلہ :- زید نے رمضان کا پہلا روزہ مدینہ' منورہ  میں رکھا پھر وطن واپسی پر اگر زید کے ملک میں چاند تیس کا ہوا تو کیا زید کو اکتیس  روزہ رکھنا  واجب ہے؟ بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

جی ہاں زید پر اکتیسواں روزہ رکھنا، واجب  ہے کیونکہ زید کے ملک میں شہود شہر  یعنی ماہ رمضان کا پایا جانا متحقق ہے اور جو ماہ رمضان کو پائے اسے روزہ رکھنے کا حکم ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے"فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ " اھ ( پ۲  سورہ بقرہ آیت ۱۸۵)

اسکی نظیر یہ ہے کہ کسی نے رمضان المبارک یا عید کا چاند دیکھا مگر اسکی گواہی کسی وجہ شرعی سے رد کردی گئی مثلا فاسق ہے یا عید کا چاند اس نے تنہا دیکھا تو اسے لازم ہے کہ روزہ رکھے اگرچہ وہ عید کا چاند دیکھ چکا ہے یا بادشاہ اسلام نے خود عید کا چاند دیکھا مگر تنہا اسی نے دیکھا تو اسے بھی جائز نہیں کہ دوسرے روز افطار کرے(یعنی کھائے پئے) بلکہ تمام مسلمانوں کے ساتھ اس پر بھی روزہ رکھنا واجب ہے ۔ جیساکہ فتاوی ہندیہ باب الصوم میں ہے کہ " رجل رأی ھلال الفطر و شھد و لم تقبل شھادتہ کان علیہ ان یصوم " اھ اور اسی میں چند سطر بعد ہے " ولو رأی الامام وحدہ ھلال شوال لا یخرج الی المصلی ولا یامر الناس بالخروج ولا یفطر لا سرا ولا جھرا کذا فی السراج الوھاج " اھ(ج ۱ ص ۱۹۸ )(بحوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد اول صفحہ ٤۷۲  باب صدقۂ فطر) واللہ تعالیٰ اعلم

۲۹ رمضان المبارک ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner