AD Banner

{ads}

کیاپہلے بے وضو غوث پاک کانام لینے والا مرجاتاتھا

 مسئلہ :- کیا یہ روایت  درست ہے کہ حضور سیدنا غوث اعظم عبد القادر محی الدین جیلانی بغدادی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا بغیر وضو نام لینے والا ہلاک ہوجاتا تھا؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

 جی ہاں یہ روایت درست ہے ، 

آپ رحمۃ اللہ علیہ کا نام جو شخص بغیر وضو کے نام لیتا ہلاک ہوجاتا، جیسا کہ تفریح الخاطر فی مناقب شیخ عبدالقادر صفحہ ٦۲ پر ہے "گلزار معانی میں مذکور ہے کہ ابتداء میں آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر جلالیت کا بہت غلبہ تھا اور اس غلبہ کی یہ حالت تھی کہ جو شخص آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بغیر وضو کے لیتا ہلاک ہوجاتا -

ایک روز آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے خواب میں فرمایا کہ عبد القادر اس حالت کو چھوڑ دو کیونکہ ایک ایسا زمانہ آنے والا ہے جس میں لوگ اللہ تعالیٰ اور میرا نام بھی بغیر ادب اور حرمت کے ذکر کریں گے تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے امت مصطفیٰ پر رحم فرمایا اور اس حالت کو ترک کیا -

اور بعض حضرات فرماتے ہیں کہ جب غوث پاک کی یہ حالت مشہور ہوئی تھی تو لوگ موت کے خوف سے آپکا نام بغیر وضو کے نہ لیتے تھے تو بغداد کے اولیاء کرام نے حضرت غوث اعظم کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کیا کہ آپ لوگوں کے حال پر رحم فرمائیں اور اس سختی کو معاف فرما دیں تو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا میں تو اس حالت کو پسند نہیں فرماتا کیونکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے مخاطب کرکے فرمایا ہے کہ عبد القادر تو نے میرے نام کی عزت کی اور ہم تیرے نام کی عزت کریں گے اور جو عزت کرتا ہے وہ معزز بن جاتا ہے -

مشائخ عظام فرماتے ہیں حو آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا نام بغیر وضو کے لیتا ہے وہ تنگ دستی اور مفلسی کا شکار ہوجاتا ہے اور جو آپکے نام کی نذر مانتا ہے اسے ضرور ادا کرنا چاہیے تاکہ کسی مصیبت میں گرفتار نہ ہوجائے -واللہ سبحانہ و تعالیٰ  اعلم بالصواب 

۱٦ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 



Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner