AD Banner

{ads}

ضعیف کو فدیہ دینے کے بعد طاقت آگئی تو روزہ کا کیاحکم ہے؟

 مسئلہ :- ایک بوڑھا  شخص بہت کمزور ہوچکا تھا ایسا لگ رہا تھا کہ اب روزہ نہ رکھ سکے گا فدیہ دینے کے بعد طاقت آگئ کہ روزہ رکھ سکے تو کیا حکم ہے؟

 بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

  صورت مستفسرہ میں فدیہ صدقۂ نفل ہوکر رہ گیا  ان روزوں کی قضا رکھے ، جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری جلد اول صفحہ ۲۲۸ میں ہے: "ولو قدر علی الصیام بعد ما فدی یبطل حکم الفداء الذی فداہ حتی یجب علیہ الصوم  ھکذا فی النھایة، " اھ

اور بہار شریعت حصہ پنجم صفحہ ۱۰۱۲ میں ہے: اگر فدیہ دینے کے بعد اتنی طاقت آگئی کہ روزہ رکھ سکے ،تو فدیہ صدقۂ نفل ہوکر رہ گیا ان روزوں  کی قضا رکھے۔ واللہ تعالیٰ اعلم 

۵ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner