AD Banner

{ads}

خارجی فرقے کا خاتمہ کس کے دور میں ہوا؟

 مسئلہ :- خارجی فرقے کا خاتمہ کس کے دور میں ہوا؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

خلیفۃ المسلمین حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم کے دور خلافت میں ہوا  حضور فقیہ مفتی جلال الدین امجدی  علیہ الرحمہ خطبات محرم صفحہ ۲۱٤ پر تاریخ الخلفاء" کے حوالے سے تحریر فرماتے ہیں جب آپ ( حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہہ الکریم) کوفہ تشریف لائے تو ایک جماعت جسکو "خارجی" کہا جاتا ہے آپکا ساتھ چھوڑ کر الگ ہوگئی اور آپکی خلافت سے انکار کرکے "لا حکم الا للہ" کا نعرہ بلند کیا یہاں تک کہ آپ سے جنگ کرنے کے لئے لشکر تیار کرلیا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ انکا سر کچلنے کے لئے حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی سرکردگی میں ایک لشکر روانہ فرمایا طرفین میں جنگ ہوئی خارجی شکست کھاکر کچھ تو علی مرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لشکر میں شامل ہوگئے اور کچھ بھاگ کر "نہروان" چلے گئے اور وہاں پہنچکر لوٹ مار شروع کردی آخر شیر خدا رضی اللہ عنہ نے وہاں جاکر انکو تہ تیغ کردیا _واللہ تعالیٰ اعلم

۱۸ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری


فتاوی مسائل شرعیہ 

اردوہندی میں کمپیوژ کرانے و اردو سے ہندی میں ٹرانسلیت کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner