AD Banner

{ads}

حضور غار میں یار غار کے ساتھ کتنا دن رہے؟

 مسئلہ :- ہجرت کے وقت حضور نبئ مکرم ﷺ و یارغار حضرتِ ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ غار ثور میں کتنے دن تک رہے ؟

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

غار میں کتنے دن رہے اس کے متعلق اختلاف ہے  حضور  شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں کہ غار ثور میں حضور ﷺ کی اقامت تین راتیں رہیں اور بعضوں نے بارہ راتیں کہا ہے - اس وہم شبہ کی وجہ یہ ہے کہ یہ جو ارباب سیر کہتے ہیں کہ شب دوشنبہ کو غار میں داخل ہوۓ اور پنجشنبہ کو وہاں سے نکلے اگر یہ پنجشنبہ اسی دوشنبہ کے بعد کا ہے تو تین شبانہ روز ہوتے ہیں اور اگر یہ پنجشنبہ دوسرے ہفتہ کا ہے تو بارہ اور تیرہ روز بنتے ہیں - اور روز صحیح, تین شبانہ روز مشہور ہے -(مدارج النبوت مترجم جلد دوم صفحہ ۸۸ / ۸۹ ) واللہ تعالیٰ اعلم 

۲۹ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner