AD Banner

{ads}

دم ( پونچھ) کٹ جائے تو قربانی کا کیا حکم ہے؟

 مسئلہ :- قربانی کے جانور کا دم ( پونچھ) کٹ جائے تو قربانی کا کیا حکم ہے؟

 بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

صورت مسئولہ میں اگر قربانی کے جانور کی دم  (پونچھ) پوری کٹ گئی ہے یا ایک تہائی سے زیادہ کٹی  ہے  تو وہ عیب ہے اور عیبی جانور کی قربانی جائزنہیں ہاں اگر ایک تہائی سے کم کٹی ہے تواس کی قربانی ہوجاۓ گی ،حضرتِ صدرالشریعہ علامہ  امجدعلی اعظمی علیہ الرحمةوالرضوان ہدایہ در مختار عالمگیری کے حوالے سے لکھتے،ھیں جس کے کان یا دم یا چکی(دنبے کی گول چپٹی دم) کٹے ہوں  یعنی وہ عضو تہائی سے زیادہ کٹا ہو ان سب کی قربانی ناجائز ہے اور اگر کان یا دم یا چکی تہائی یا اس سے کم کٹی ہو تو جائز ہے ،،(بہارشریعت  حصہ ۱۵ صفحہ ٣٤٣ المکتبة المدینة) واللہ تعالیٰ اعلم

۳۰ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner