AD Banner

{ads}

رمضان کے روزے کی نیت کرنا کیا ہے؟

 مسئلہ؛ - رمضان کے روزے کی نیت کرنا کیا ہے؟

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

 روزہ صحیح ہونے کے لئے ہر دن کی اس کی نیت کرنا شرط ہے جیسا کہ علامہ نجیم مصری علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں کہ " اما النية فى الصوم فشرط صحته لكل يوم " اھ( الاشباہ صفحہ  ۱۹  )

نیت دِل کے ارادے کا نام ہے اور رمضان کے مہینے میں روزے کی نیت کرنا ضروری ہے ، یوں ہی رمضان کے ہر روزہ کے لیے نئی نیّت کی ضرورت ہے۔ پہلی یا کسی تاریخ میں  پورے رمضان کے روزہ کی نیّت کر لی تو یہ نیّت صرف اُسی ایک دن کے حق میں  ہے، باقی دنوں  کے لیے نہیں 

اور دل میں ارادہ کر لینا بھی کافی ہے ، بہر حال اس نیت کے استحضار کے لیے اگر زبان سے بھی نیت کر لیں تو بہتر ہے ، نیز فقہاء کرام نے لکھا ہے کہ رمضان کے مہینے میں رات ہی سے نیت کر لینا مستحب ہے اور اگر رات کو نیت نہ کر سکا یا بھول گیا تو نصف نہار شرعی سے پہلے پہلے روزے کی نیت کر سکتے ہیں ، در مختار مع شامی میں ہے :  ( فيصح ) أداء ( صوم رمضان و النذر المعين و النفل بنية من الليل ) فلا تصح قبل الغروب و لا عنده ( إلى الضحوة الكبرى لا ) بعدها ، اھ (جلد دوم صفحہ ۳۷۷ کتاب الصوم )

اور ایسا ہی بہار شریعت حصہ پنجم روزہ کے بیان میں ہے ) واللہ تعالیٰ اعلم 

۲٤ شوال المکرم ۱۴۴۳ ھجری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner