AD Banner

{ads}

پانچ روزے کی منت مانی تو لگاتار رکھنا ہوگا؟

 مسئلہ :-  روزے، کی منت مانی کہ فلاں کام ہوگیا تو پانچ روزہ رکھوں گا تو لگاتار رکھنا پڑے گا یا علحیدہ بھی رکھ سکتا ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب 

علیحدہ بھی رکھ سکتا ہے لگاتار رکھ لے تو زیادہ بہتر ہے کہ منت کے روزے جلد از جلد ادا کرنا بہتر ہے ۔ فتاویٰ ہندیہ میں ہے: ولو قال للہ علی ان اصوم یومین او ثلاثة او عشرة لزمه ذلك ويعين وقتاً یؤدی فیہ فان شاء فرق وان شاء تابع۔ ( ج: ۱، ص: ۲۰۹، الباب السادس فی النذر)

یعنی اگر کسی نے کہا کہ اللہ کے لیے مجھ پر دو دن یا تین دن یا دس دن کا روزہ ہے تو روزہ لازم ہوگا جس وقت میں وہ روزہ رکھے گا وہ اس روزے کے لیے متعین ہوگا پس اگر چاہے تو روزہ الگ الگ رکھے یا ایک ساتھ رکھے۔واللہ تعالیٰ اعلم 

۱۱ ذی القعدہ ۱۴۴۳ ھجری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 





Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner