AD Banner

{ads}

بڑا بھا ئی کا حق باپ کی طرح ہے کیا یہ حدیث ہے؟

 مسئلہ :- بڑے بھائی کا حق چھوٹے بھائی پر باپ کی طرح ہے یہ حدیث ہے  یا بزرگان دین کا قول ہے؟ 

بسم الله الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب

بے شک یہ حدیث ہے اور اس حدیث کو صاحب مشکاۃ صاحب بیہقی ودیگر محدثین نے نقل فرمایا ہے   بھائی بہنوں کے درمیان ناراضیوں کا دروازہ بند کرنے کے لئے والدین کے بعد گھر کے افراد میں سے  شخصیت کے مقام و مرتبے کو اسلام نے شان و شوکت سے نوازا اور جس کے ادب و احترام کادرس دیا ہے وہ ہے”بڑا بھائی“۔بڑے بھائی کی اَہَمِّیَّت کو اُجاگر کرتے ہوئے نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ عالیشان  ہے:حَقُّ كَبِيْرِ الْاِخْوَةِ عَلٰى صَغِيْرِهِمْ حَقُّ الْوَالِدِ عَلٰى وَلَدِهٖ یعنی بڑے بھائی کا حق اپنےچھوٹے بہن  بھائیوں پر ایسا ہے جیسا باپ کا حق اپنے بیٹے پر۔(شعب الایمان،باب فی برالوالدین، فصل فی صلۃ الرحم، ۶/۲۱۰، حديث: ۷۹۲۹)

 لہذا ہمیشہ یاد رکھئے!بڑے بھائی کے دل میں چھوٹے بہن بھائیوں کیلئے والدجیسی  شفقت ومَحَبَّت  رکھی گئی ہے ۔ بڑا بھائی  والد کی موجُودگی میں چھوٹوں کا خیال رکھتاہے ،ان کی ضرورتوں کو پُورا کرتا ہے  اوراگر والد کا سایَۂ شفقت  اُٹھ جائے تو بعد میں بھی  اپنی ذِمّہ داریاں  اچھے طریقے سے نبھاتا ہے اور نبھانا بھی چاہیے  تاکہ چھوٹے بھائی بہن بھی بڑے بھائی کو والد کے قائم مقام سمجھیں اور والدکے جانے کا صدمہ نہ ستائے اگر واقعی بڑا بھائی اتنا سب کچھ کرتا ہے  تو ،بڑے بھائی کے اتنے احسانات اس بات کا تقاضاکرتے ہیں کہ چھوٹے بہن بھائی بھی اس کا خوب ادب کریں،والِدَین کی غیرمَوْجُودگی میں اسے اپنے والدین کا مرتبہ دیں،ورنہ اسے اپنا نگران و سربراہ سمجھیں،اس کی غیبت،چُغلی اوراس کے مُتَعَلِّق بدگمانیوں سے بچیں،حتّی الامکان اس کی جائز خواہشات اور اَحْکامات پر عمل کریں،ہمیشہ اس سے اچھے تعلُّقات قائم رکھیں اوراگر کبھی وہ ناراضی ہوجائے  تو خود بڑھ کر اس سے معافی مانگیں اور اسے  منانے کیلئے جس قدر ممکن ہوکوشش کرتے رہیں، تاکہ ہمارے معاشرے میں ماحول خوشگوار رہے ۔واللہ تعالیٰ اعلم 

۱۰ ذی القعدہ ۱۴۴۳ ھجری



کمپیوژ  و ہندی میں ٹرانسلیٹ کے لئے اس پر کلک کریں

واحدی لائبریری کے لئے یہاں کلک کریں 

हिन्दी फतवा के लिए यहाँ किलिक करें 

مسائل یوٹوب پر سسنے کے لئے یہاں کلک کریں 

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner