AD Banner

{ads}

(اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟)

 (اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا کیسا ہے حوالے کے ساتھ جواب عنایت فرماکر عند اللہ ماجور ہوں جزاک  اللّہ خیراً کثیرا کثیرا۔  
المستفتی:۔محمد رضوان رضا

وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  اللہ سبحانہ تعالی کے ساتھ میاں کا لفظ بولنا ممنوع ہے۔ اللّٰہ پاک، اللّٰہ تعالی، اللہ سبحانہ تعالی، اور اللہ تبارک و تعالیٰ، وغیرہ بولنا چاہئےجیسا کہ حضور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں (اللہ تعالیٰ کے لئے ) مِیاں کا اِطلاق نہ کیا جائے (یعنی نہ بولا جائے )کہ وہ تین معنیٰ رکھتا ہے ان میں دو۲ رب العزت کے لئے محال(یعنی ناممکن) ہیں مِیاں (یعنی) آقا اور شوہر اور مردوعورت میں زِناکا دلال لہٰذا اطلاق ممنوع۔(فتاوٰی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۱۴صفحہ نمبر ۶۱۴)واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner