AD Banner

{ads}

(بدمذہبوں کے لئے دعائے مغفرت کرنا کیساہے؟)

 (بدمذہب کے لئے دعائے مغفرت کرنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ وہابی رشتہ داروں کے لئے فاتحہ اور ایصال ثواب کرنا کیسا ہے بحوالہ جواب دیں۔سائلہ۔محترمہ معلمہ ثناء خاتون ممبئی۔
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
صورت مسئلہ میں دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر مرتد ہیں بلکہ انکے کفر میں جو شک کرے وہ بھی کافر ہے(من شک فی کفرہ وعذابہ فقد کفر)لہذا کافر کی کوئی نیاز اور کوئی بھی عمل قبول نہیں نہ ہر گز اس پر ثواب ممکن جسے پہنچایا جائےجیسا کہ اللہ سبحانہ تعالی کا فرمان ہےقال اللہ تعالی وقدمنا الی ما عملوا من عمل فجعلنٰه ھباءً منثورًا(سورہ فرقان ۲۵ آیت نمبر ۲۳)
  اس کے کھانے پر فاتحہ دینا اس کے ثواب پہنچنے کا اعتقاد کرنا ہے اور یہ قرآن پاک کے خلاف ہے جو شخص ایسا کرے اس پر توبہ فرض ہے بلکہ تجدید اسلام ونکاح بھی چاہئے(ایسا ہی فتاوی فیض الرسول جلد نمبر۲ صفحہ نمبر ۶۵۳ میں ہے۔(حوالہ فتاوی مرکز تربیت افتاء جلد نمبر ۱ صفحہ نمبر ۳۸۷)
مذکورہ بالا تصریحات سے بات واضح ہوگئ کہ دیوبندی وہابی اپنے عقائد باطلہ کی وجہ سے کافر مرتد ہیں انکو ایصال ثواب کرنا جائز نہیں کافر ومرتد کے لئے دعائے مغفرت کرنا جائز نہیں ۔واللہ  تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح  والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner