AD Banner

{ads}

( خدا کو مانتا ہوں مگر باپ کےتوکیا یہ کفر ہے؟)

 ( خدا کو مانتا ہوں مگر باپ کےتوکیا یہ کفر ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ زید اگر یہ کہے کہ خدا کو بھی مانتا ہوں مگر باپ کے بعد اور ھم کو اللہ پر بھروسہ نہیں ہے تو زید پر شریعت کا کیا حکم ہے؟    
المستفتی:۔محفوظ عالم کسوار

  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب

  زید کا یہ کہنا سراسر کفر ہے کہ میں خدا کو بھی مانتا ہوں مگر باپ کے بعد اس لئے کہ اس نے اپنے باپ کو اللہ تعالٰی سے زیادہ مرتبہ والاجانا اور کسی مخلوق کو خدائے تعالٰی پر فضیلت دینا کفر ہے اور اسی طرح سے یہ بھی جملہ استعمال کرنا کفر ہے کہ میں خدا پر بھروسہ نہیں کرتا یہ کلمہ کفر ہے یاد رہے خدا کی ذات  پر بھروسہ کرنا ہی ایمان ہے جیسا کہ حدیث شریف میں ہےامنت باللہ ورسولہ یعنی میں ایمان لایا اللہ اور اس کے رسول پر  جیسا کہ فتاویٰ عالمگیری مع خانیہ جلد دوم صفحہ نمبر ۲۵۹ میں ہے(لو قالو لامرأته انت احب الى من اللّٰہ تعالٰی یکفرکذا فی ا لخلاصۃ)
  لہذا زید پر لازم ہے کہ وہ فوراً توبہ واستغفار وتجدید ایمان کرے اور اگر بیوی والاہو تو تجدید نکاح بھی کرے اور آئندہ اس طرح کی بات نہ کہنے کا عہد کرے اگر ایسا کر لے تو خیر ورنہ مسلمان اس کا مکمل بائیکاٹ کر دے۔( فتاوی فقیہ ملت جلد اول صفحہ نمبر ۲۵ ؍فتاوی شارح بخاری جلد اول صفحہ نم۱۲۴)واللہ  تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner