AD Banner

{ads}

(جان محمد، محمد نبی، محمد یٰسین ،نبی محمد، اس طرح کے نام رکھنا کیسا ہے؟)

 (جان محمد، محمد نبی، محمد یٰسین ،نبی محمد، اس طرح کے نام رکھنا کیسا ہے؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرما تے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ بعض شخص اس طرح نام رکھتے ہیں نبی جان ـ جان محمد محمد نبی محمد یٰسین نبی محمد  پس اسی طرح کے نام رکھنا جائز ہے یا نہیں؟    المستفتی:۔ محمد عبد اللہ
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
  اعلی حضرت امام احمد رضا خان فاضل بریلوی علیہ الرحمۃ والرضوان فرماتے ہیں محمد نبی احمد نبی نبی محمد احمد صلی اللہ تعالی علیہ وسلم پر بے شمار درودیں ـ یہ الفاظ کریمہ حضور ہی پر صادق اور حضور کو زیبا ہیں، افضل صلوات اللہ واجل تسلیمات اللہ علیہ وعلی الہ دوسرے کے یہ نام رکھنا حرام ہیں کہ ان میں حقیقہً ادعائے نبوت نہ ہونا مسلم ورنہ خالص کفر ہوتا ہے مگر صورت ادعا ضرور ہے اور وہ بھی یقیناً حرام ومخطور ہے اور یہ زعم کہ اعلام میں معنی اول ملحوظ نہیں ہوتے نہ شرعاً مسلم نہ عرفا مقبول معنی اول مراد نہ ہونے میں شک نہیں مگر نظر سے محض ساقط ہونا بھی غلط ہے احادیث صحیحہ کثیرہ سے ثابت کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے بکثرت اسماء جن کے معنی اصلی کے لحاظ سے کوئ برائ تھی تبدیل فرمادئے۔(احکام شریعت صفحہ نمبر ۹۳  )
  جامع ترمذی میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا سے مروی ہےان النبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کان بغیر الاسم القبیح۔ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں نبی اکرم صلی اللہ تعالی کی عادت کریمہ تھی کہ برے نام کو بدل دیتے تھے جیسا کہ سنن ابو داؤد میں ہےنبی صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے عاصی وعزیز وعتلہ وشیطان وحکم واعراب وحباب وشہاب نام تبدیل فرمادیئے ۔
قال ترکت اسانید ھا للاختصار ۔احرم کا نام بدل کر زرعہ رکھا عن اسامة بن اخذری رضی تعالی عنہمسلم شریف میں ہےحضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ سرکار نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے عاصیہ کا نام جمیلہ رکھا،  بِرّہ کا نام زینب رکھا اور فرمایا لاتزکواانفسکم اللہ اعلم باھل البرمنکم رواہ  مسلم ۔عن زینب بنت ابی سلمة رضی اللہ تعالی عنہا اپنی جانوں کو آپ اچھا نہ بتاؤ خدا خوب جانتا ہے کہ تم میں نکو کار کون ہےپھر اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بیشک تم روز قیامت اپنے اور اپنے والدوں کے نام پکارے جاؤگے تو اپنے نام اچھے رکھو رواہ ابی درداء رضی اللہ تعالی عنہ بسند جیداگر اصلی معنی بلکل ساقط النظر ہیں تو فلانا نام اچھا فلاں برا ہونے کے کیا معنی لھذا انھیں لوگوں سے پوچھو کیا اپنی اولاد کا نام شیطان ملعون رافضی خبیث خوک وغیرہ رکھنا گورا کرینگے ہر گز نہیں تو قطعاً معنی اصلی کی طرف لحاظ باقی ہے پھر کس منہ سے اپنے آپ اور اپنی اولاد کو بنی کہتے کہلواتے ہیں کیا کوئ مسلمان اپنا یا اپنے بیٹے کارسول اللہ خاتم النبیین یا سید المرسلین نام رکھنا روا رکھے گا حاشاوکلا پھرـ محمد نبی احمد نبی نبی احمد محمد نبی کیونکر روا ہوگیا یہاں تک کہ بعض خدا ناترسوں کانام نبی اللہ سنا ہے (ولا حولا ولا قوة الابااللہ العلی العظیم ) کیا رسالت وختم نبوت کا ادعاحرام ہے اور نری نبوت کا حلال ـ مسلمانوں پر لازم ہے کہ ایسے ناموں کو تبدیل کردیںمذکورہ بلا تصریحات سے پتہ چلا کہ ایسے نام نہ رکھے جائیں اور اگر کسی کان ہے مثلاً نبی محمد احمد نبی محمد نبی تو اسکو جتنی جلد ہو سکے تبدیل کردیں جیسا کہ حدیث پاک میں ذکر کیا گیا اور حدیث پاک  سے ثابت بھی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
صفی اللہ خاں رضوی
الجواب صحیح والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی

Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner