AD Banner

{ads}

(سید کو گالی دینے والادائرہ اسلام میں رہتا ہے یا نہیں؟)

 (سید کو گالی دینے والادائرہ اسلام میں رہتا ہے یا نہیں؟)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکا تہ
مسئلہ:۔کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ کسی نے سید کو گالی دیا کیا وہ اسلام میں رہے گا یا خارج ہو جائے گا جواب عنایت فرمائے مہربانی ہوگی مع حوالہ۔   
المستفتی:۔محمد غلام رسول اسماعیلی
  وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ و برکا تہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوہاب
  کسی بھی مسلمان کو گالی دینا فسق ہے۔ حدیث شریف میں ہے۔ سباب المسلم فسوق و قتالہ کفر۔ یعنی مسلمان کو گالی دینا فسق ہے اور اس کو قتل کرنا کفر ہے۔ (مشکوۃ شریف)
   سید صاحب کو گالی دینا ناجائز و حرام اس لیے کہ اصلا ان کی تعظیم فرض ہے۔ اور سید کی بروجہ سید تحقیر و توہین کفر ہے۔ مجمع الانہر میں ہےسید کی بطورِ سید یعنی وہ سید ہے اس لئے توہین کرنا کفر ہے۔(مجمع الانہر جلد نمبر ۲ صفحہ نمبر  ۵۰۹)
  مزید حضور شیخ الاسلام والمسلمین سیدی اعلی حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضل بریلوی قدس سرہ فرماتے ہیں کہ سادات کرام کی تعظیم فرض ہے اور ان کی توہین حرام ہے بلکہ علمائے کرام نے ارشاد فرمایا جو کسی عالم کو مولویا (مَو ل ۔ وِیا) یا کسی مِیر (یعنی سید) کو میروا بروجہ تحقیر(یعنی حقارت سے کہے کافر ہے؛ بیہقی امیر المؤمنین مولی علی کرم اللہ وجہہ الکریم سے ابو الشیخ ودیلمی روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں: من لم یعرف حتی عترتی والانصار والعرب فھو لاحدی ثلاث اما منافقاً واما لزنیة واما لغیر طہور: ھذا لفظ البیہقی من حدیث زید بن جبیر عن داؤد بن الحصین عن ابن ابی رافع عن ابیه عن مولی رضی اللہ تعالی عنہ ولفظ غیرہ واما منافق ولد زنیة واما امر حملت به واما فی غیر طہور‘‘جو میری اولاد اور انصار اور عرب کا حق نہ پہچانے وہ تین علتوں سے خالی نہیں یا تو منافق ہے، یا حرامی ہے، یا حیضی بچہ" یہ بیہقی کے الفاظ زید بن جبیر نے اپنے والد کے حوالہ سے حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت کئے دوسروں کے الفاظ یوں ہیں یا منافق یا ولد زنایا اس کی ماں نے ناپاکی میں اس کا حمل لیا۔( فتاوی رضویہ شریف جدید جلد نمبر ۲۲ صفحہ نمبر ۴۲۰ رضا فاؤنڈیشن لاہور)
  الحاصل کلام سادات کرام کو گالی دینا بروجہ تحقیر و توہین سیادت ہے تو کفر ہے اور اگر بروجہ تحقیر سیادت نہیں ہے محض خصومت کی وجہ سے یا پھر غصے میں گالی دیا تو فسق و فجور ناجائز و حرام ہے ۔ اللہ سبحانہ تعالی کی بارگاہ میں صدق دل سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کبھی کسی بھی سید کو گالی نہ دینے کا مصمم عہد کرے اور سید صاحب سے اپنی غلطی کی معافی مانگے ۔واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب
کتبہ
محمد صفی اللہ خان رضوی
الجواب صحیح  والمجیب نجیح
محمد نسیم رضا رضوی سلامی


Post a Comment

0 Comments
* Please Don't Spam Here. All the Comments are Reviewed by Admin.

Top Post Ad

AD Banner